Use your ← → (arrow) keys to browse
چینی کمپنی علی بابا نے سنگل ڈے کے موقع پر ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے محض 16 گھنٹوں کے دوران 25 ارب ڈالر (33 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
علی بابا نے گزشتہ برس بھی سنگل ڈے کے موقع پر 24 گھنٹوں کے اندر 25 ارب ڈالر کمائے تھے، لیکن اس بار کمپنی نے یہ سنگ میل 16 گھنٹوں میں عبور کرلیا۔
خیال رہے کہ سنگلز ڈے چین کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہوتا تہوار ہے جس میں اکیلے یا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے۔
یہ 11 نومبر کو منایا جاتا ہے اور علی بابا کی مہربانی سے یہ دنیا میں سب سے بڑی آن لائن شاپنگ فیسٹیول کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔
اس تہوار کا آغاز 1993 میں نانجنگ یونویرسٹی سے ہوا تھا جس کے بعد نوے کی دہائی میں یہ اس صوبے کی متعدد یونیورسٹیوں میں منائے جانے لگا۔
Use your ← → (arrow) keys to browse