Use your ← → (arrow) keys to browse
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے فرانس کی جانب سے مسلمانوں کے پورے چہرے کے نقاب پر عائد پابندی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس قانون سازی پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے قانون سازی پر اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا کہ فرانس اس پابندی کی وضاحت کرنے میں ناکام رہا، پینل کی رپورٹ قانون نہیں ہے لیکن یہ فرانس کی عدالتوں پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘کمیٹی چہرے کے نقاب پر پابندی اور سیکیورٹی کے حوالے سے یا معاشرے میں ایک ساتھ رہنے کا مقصد حاصل کرنے کے حوالے سے فرانس کے دعووں پر قائل نہیں ہوئی’۔
ماہرین پر مشتمل 18 رکنی آزاد پینل کو انٹرنیشنل کونوینٹ آن سول اینڈ پولیٹیکل رائٹس (آئی سی سی پی آر) کی آشیرباد بھی حاصل بھی تھی، ان کے فیصلوں پر عمل درآمد لازمی نہیں ہے لیکن میثاق پر دستخط کے تحت فرانس کو ان کی تعمیل کرنا عالمی طور پر قانونی ذمہ داری ہے۔
فرانس کے حکام کی جانب سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
Use your ← → (arrow) keys to browse