Use your ← → (arrow) keys to browse
قدسیوں میں ہے مسرت کی لہر دوڑی ہوئی
شور ہے اوج فلک پر آمد رمضان کا
قید ہوتے ہیں شیاطیں اس مبارک ماہ میں
گیت گاتے ہیں فرشتے عظمت سبحان کا
رمضان کے آتے ہی افطار و سحور کا ذکر شروع ہو جاتا ہے اور دنیا بھر میں رہنے والے مسلمان رمضان کے مبارک مہینے کا احترام کرتے ہوئے روزہ رکھتے ہیں اور خواتین خانہ روزہ داری کے ساتھ افطار کے اہتمام میں مصروف ہو جاتی ہیں۔
جب اسلام کا ستارہ چمکا اور رمضان کے روزے کی ابتدا ہوئی اس وقت افطار سادہ ہوتا تھا جس میں تازہ کھجوریں اور اونٹنی کا دودھ شامل تھے۔ جوں جوں اسلام کا دائرہ وسیع ہوتا گیا اس کے زیر اثر آنے والے ممالک کے پکوان اس کے دسترخوان میں شامل ہونے لگے۔
Use your ← → (arrow) keys to browse