Use your ← → (arrow) keys to browse
معذورین کے عالمی دن کے موقع پر مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے پیر کے روز حرم شریف کے مطاف کا صحن دو گھنٹے کے لیے خصوصی افراد کے واسطے مختص کر دیا۔
اس موقع پر پہلے تمام متعلقہ افراد کو شاہ فہد توسیع کے حصے میں لے جایا گیا۔ وہاں عمرے کے حوالے سے تفصیلی لیکچر کے بعد متعلقہ لٹریچر پر مشتمل کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔
مسجد حرام کی جنرل پریذیڈنسی نے سماعت اور گویائی سے محروم افراد کے لیے نماز کی علاحدہ جگہ بھی تیار کی ہے۔ یہاں اشاروں کی زبان کے متعدد مترجم موجود ہوتے ہیں۔ یہ لوگ جمعہ، عیدین اور استسقاء کے خطبوں کے علاوہ مسجد حرام کے اندر درس اور مواعظ کے موقع پر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔
Use your ← → (arrow) keys to browse