امریکہ نے ہندستان سمیت آٹھ ممالک کو ایران سے تیل درآمد کرنے پر پابندیوں میں عارضی چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اس کا اعلان کیا۔ ہندستان کے علاوہ چین، اٹلی، یونان، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان اور ترکی کو بھی عارضی چھوٹ دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ہندستان مالی سال 2018-19میں ایران سے ہر مہینہ 12.5لاکھ ٹن تیل درآمد کرنا جاری رکھ سکتا ہے۔ ایران اپنے تیل کا بیشتر حصہ ہندستان اورترکی سمیت ایشیا اور یورپی ممالک میں برآمد کرتا ہے۔
ہندوستان سمیت آٹھ ممالک کو ایران سے تیل درآمد کرنے پر پابندیوں میں راحت
رپورٹوں کے مطابق پومپیو نے کہا کہ ہم نے مخصوص حالات کی وجہ سے کچھ ممالک کو عارضی الاٹمنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکہ ہندستان ، چین ، اٹلی، یونان، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان اور ترکی کو یہ چھوٹ دے گا۔
'سوفٹ سسٹم' نے ایرانی بنکوں پر پابندیاں نافذ کرنا شروع کر دیںhttps://t.co/0jCRIT1v0q#سوفٹ_سسٹم' #ایرانی_بنکوں #پابندیاں #نافذ #ایران, #سوفٹ_سسٹم, #دہشت_گردی, #معاشی_پابندیاں #SWIFT_network #Iran_suspends #Iran_banks pic.twitter.com/7wBYj8tBJu
— shiaqaum (@Shiaqaumnews) November 6, 2018